حیدرآباد۔9جولائی(اعتماد نیوز) حالیہ دنوں میں بی جے پی کے متنازعہ رکن
پارلیمنٹ گری راج سنگھ کے مکان سے سارقوں نے ایک کروڑ روپئے کے رقم ‘
600ڈالر غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ ‘ قیمتی گھڑیاں ‘ اور زیورات کا سرقہ
کر لیا۔ اور انکو آج بہار کے پولیس نے گرفتار کرلی۔ عام انتخابات سے قبل
نریندر مودی کی
تائید نہ کرنے والے عوام کو چاہئے کہ وہ پاکستان چلے جائیں
کے متنازعہ بیان دینے والے بھوکلا ہٹ کے شکار گری راج سنگھ نے کہا کہ وہ
رقم انکا نہیں ہے۔ اور انکے پاس صرف دس لاکھ روپئے ہی ہے۔ اور وہ ہمیشہ
ایمان دار لیڈر رہے۔ انکے سیاسی حریف انکے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ تاہم
پولیس نے کہا کہ وہ اس کیس میں تحقیقات کرینگے۔